پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (5 دسمبر 2025): اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملیں پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے سیشن جج ناصر جاوید رانا کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے جج ناصر جاوید رانا کی تعیناتی اور ان کو کام سے روکنے کی اسامہ ریاض کی درخواست خارج کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاور کیخلاف درخواست خارج

واضح رہے کہ درخواست گزار اسامہ ریاض نے جج ناصر جاوید رانا کی تعیناتی اور کام سے روکنے کی درخواست دائر کی تھی، عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں