جمعہ, اگست 7, 2026
اشتہار

’باغ جناح وفاق کے ماتحت ہے، ہم نے باہر جلسے کے لیے حامی بھری ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ باغ جناح وفاق کے ماتحت ہے ہم نے باہر جلسے کے لیے حامی بھری ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو انتہا پسندی، شدت پسندی اور بدکلامی سے اجتناب کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری طریقے سے کوئی بھی کام ہوگا تو پیپلزپارٹی نہیں روکے گی۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اور پوری سندھ حکومت سہیل آفریدی کو سہولتیں دے رہی ہے، ہم نے پی ٹی آئی سے کہا کہ سڑکوں پر جلسے جلوس نہیں ہونے چاہئیں۔

وزیر بلدیات نے کہا کہ انہوں نے ہماری بات کو سمجھا ہے اور فیصلے پر نظرثانی بھی کی ہے۔

یہ پڑھیں: سندھ حکومت کو جلسے کی فیس اور سیکیورٹی چالان جمع کروادیے، حلیم عادل

واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کو جناح گراؤنڈ میں جلسہ کرنےکی اجازت دینےکا فیصلہ  کیا تھا۔

صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ کےپی کے سہیل آفریدی کا سندھ میں بھرپور استقبال کریں گے۔ سہیل آفریدی سیاسی سرگرمیاں کریں، جلسہ بھی کر سکتے ہیں ۔ پی ٹی آئی سمیت کسی بھی جماعت کی پرامن جدوجہد کو نہیں روکا جا سکتا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں