تازہ ترین

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

دھاندلی کے الزامات لگانے والوں کو پی پی رہنما کا مشورہ

کراچی کے بلدیاتی انتخابات پر مخالف سیاسی جماعتوں کی جانب سے الزامات پر صوبائی وزیر ناصر شاہ نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد ڈویژن کے 16 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنے اور پیپلز پارٹی کے سبقت لینے پر مخالف سیاسی جماعتوں کی جانب سے دھاندلی کے الزامات لگائے جا رہے ہیں بالخصوص کراچی کے نتائج پر شدید اعتراضات سامنے آ رہے ہیں۔

اس صورتحال میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ناصر شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کراچی نے ہمیشہ پاکستان کی سیاست کا رُخ متعین کیا ہے۔ ماضی میں کراچی سے 14 سیٹیں دے کر پی ٹی آئی کو مرکزی پارٹی بنانے کی کوشش کی گئی لیکن ہم نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو شکست دے کر مستقبل کی سیاست کا طبل بجا دیا ہے۔

 

صوبائی وزیر نے کہا کہ اب پی ٹی آئی کے حواری دھاندلی کا بیانیہ بنا رہے ہیں۔ اگر دھاندلی ہوئی ہے تو عدالت جاؤ، ٹوئٹر پر زہر نہ پھیلاؤ۔

Comments

- Advertisement -