جمعہ, دسمبر 5, 2025
اشتہار

نسلہ ٹاور کے پلاٹ کی نیلامی ، کوئی خریدار سامنے نہ آیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : نسلہ ٹاور کا پلاٹ نیلام نہ ہو سکا، جس کے بعد دوبارہ فروخت کا اشتہار جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نسلہ ٹاور کے پلاٹ کی نیلامی کے لیے کوئی خریدار سامنے نہ آسکا، ذرائع نے بتایا کہ 4 ستمبر تک مقررہ مدت میں کسی بھی خریدار نے بولی جمع نہیں کرائی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ 780 گز پر مشتمل نسلہ ٹاور کے پلاٹ کی ریزرو پرائس 81 کروڑ 12 لاکھ روپے رکھی گئی تھی تاہم اب پلاٹ کی فروخت کے لیے دوبارہ اشتہار دیا جائے گا۔

نسلہ ٹاور کا حالیہ سروے کرایا گیا جس کے مطابق 86 گز زمین کا علیحدہ ٹکڑا موجود ہے، پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی کا کہنا ہے کہ اس زمین کی لیز دینے کے لیے تیار ہیں، تاہم اس حصے کی فروخت کے بعد نسلہ ٹاور کا فرنٹ متاثر ہوگا، اس کے علاوہ 135 گز زمین بھی علیحدہ سے موجود ہے۔

ذرائع آفیشل اسائنی نے بتایا کہ زمین کی حیثیت سے متعلق وضاحت کے لیے تمام لینڈ اوننگ اداروں کو خطوط ارسال کر دیے گئے ہیں تاکہ ان کی قانونی پوزیشن واضح ہو سکے۔

قانون کے تحت پلاٹ پر بیسمنٹ سمیت گراؤنڈ پلس 9 منزلہ عمارت تعمیر کی جا سکتی ہے۔

یاد رہے کہ نسلہ ٹاور کو نومبر 2021 میں سپریم کورٹ کے حکم پر گرا دیا گیا تھا۔

ARY News Urdu Business- کاروباری خبریں

اہم ترین

اصغر عمر
اصغر عمر
اصغر عمر اے آر وائی نیوز سے بطور کورٹ رپورٹر وابستہ ہیں

مزید خبریں