تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

نسلہ ٹاور کے مکینوں نے گھر خالی کرنا شروع کردیے

کراچی: نسلہ ٹاورکےمکینوں نے فلیٹ خالی کرنےشروع کردیے، مکین ٹرکوں اور سوزوکی میں سامان دوسرے مقام پر منتقل کررہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر ضلعی انتظامیہ نے نسلہ ٹاور کے دو روز قبل بجلی، پانی اور گیس کی فراہمی معطل کردی تھی اور انہیں مکانات خالی کرنے کے لیے آج رات تک کا الٹی میٹم دیا تھا۔

الٹی میٹم کا وقت ختم ہونے سے قبل مکینوں نےٹرکوں اورسوزوکی میں سامان بھر کر دوسرے مقام پر جاناشروع کردیا  ہے۔ ضلعی انتظامیہ عدالتی حکم کے مطابق آج رات کو نسلہ ٹاور سیل کردے گی جس کے بعد آمد و رفت بند ہوجائے گی۔

ضلع شرقی کے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ نسلہ ٹاورکو تقریبا 2 گھنٹے بعد رات 12 بجے تک سیل کردیا جائےگا، مقامیوں کو مہلت دی گئی ہے کہ وہ تمام سامان باہر نکال لیں کیونکہ سیل کے بعد داخلے اور اخراج کی اجازت نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں: نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو رات 12 بجے تک فلیٹ خالی کرنے کے احکامات جاری

یہ بھی پڑھیں: نسلہ ٹاور کو دھماکے سے گرانے کیلئے کمپنیوں کی تلاش ، اخبارات میں اشتہار جاری

دوسری جانب کمشنرکراچی نےنسلہ ٹاور کو بم سے منہدم کرنے کے لیے اخبارات میں اشتہار ات دیے ہیں،  عمارت گرانےکیلئےکمپنیوں سے3 دن میں پیشکش طلب کی گئی ہے۔

سپریم کورٹ نے پندرہ منزلہ عمارت کو کسی بھی صورت منہدم کرنے کا حکم دیا ہے، جس پر سیاسی جماعتوں نے مخالفت کی اور مقامیوں کو متبادل رہائش دینے، ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال آج شام نسلہ ٹاور کے مکینوں سے احتجاج کے لیے پہنچے اور انہوں نے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پہلےبلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ذمہ داروں کو بم سے اڑایا جائے، اُس کے بعد نسلہ ٹاور کو اڑایا جائے۔

Comments

- Advertisement -