بدھ, مئی 13, 2026
اشتہار

نسوار سے متعلق نیا قانون؟ سزائیں اور جرمانے

اشتہار

حیرت انگیز

کےپی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نسوار کی تیاری اور فروخت ریگولیٹ کرنے کے پرائیویٹ بل پر اعتراض اٹھایا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی آمنہ سردار نے ‘نسوارایکٹ 2026’ کا مسودہ اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرایا ہے جس پر اسمبلی سیکرٹریٹ کا قانونی اعتراض سامنے آگیا۔

سیکرٹریٹ نے پوچھا کہ بل کس محکمہ کو بھجوایا جائے گا؟ متعلقہ محکمہ کے تعین کے بعد ہی بل سے متعلق کوئی فیصلہ کیا جائے گا، محکمہ قانون متعلقہ محکمہ کے بعد بل کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گا۔

Chandi Ki Qeemat- Silver Rate in Pakistan

مجوزہ بل کے مسودہ میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بغیر لائسنس نسوار بنانا اور فروخت کرنا جرم ہو گا، بغیر لائسنس نسوار کی تیاری یا فروخت پر 30ہزار روپے تک جرمانہ عائد ہو گا جب کہ نسوار کی سیل بند پیکنگ میں فروخت لازمی قرار دی جائے گی۔

بل میں اسکول، مدرسے اور اسپتال سے 100میٹر تک نسوار کی فروخت پر پابندی کی تجویز دی گئی ہے جب کہ کم عمر بچوں کو نسوار بیچنے پر 50ہزار جرمانہ اور ایک سال قید ہو گی۔

آن لائن، سوشل میڈیا اور ڈیلیوری کے ذریعے نسوار کی فروخت مکمل بند ہو گی، نسوار کے اشتہار، پروموشن اور مفت نمونے بانٹنے پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔

عوامی جگہ پر نسوار تھوکنے پر ایک ہزار روپے موقع پر جرمانہ ہو گا جب کہ ڈی سی، اےسی اور ہیلتھ افسر کو چھاپے اور دکانیں سیل کرنے کا اختیار ہو گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں