ہفتہ, اگست 15, 2026
اشتہار

’امید ہے پاکستان اور امریکا کے درمیان ڈائریکٹ فلائٹس شروع ہو جائیں گی‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (8 جولائی 2026): امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان ڈائریکٹ فلائٹس شروع ہو جائیں گی۔

امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان پاکستان نے ثالثی کا تاریخی اور مثالی کردار ادا کیا ہے۔ دونوں ممالک سے دیرینہ تعلقات کے باعث پاکستان ہی یہ کردار ادا کر سکتا ہے۔

نیٹلی بیکر نے ساتھ ہی امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان ڈائریکٹ فلائٹس شروع ہو جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان ڈائریکٹ فلائٹس سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی رابطوں اور تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

امریکی ناظم الامور کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے پاکستانی سمجھے جانے پر خوشی ہوتی ہے، رواں سال پاکستان کے شمالی علاقہ جات کا سفر کروں گی۔

پاکستان عالمی سیاست کا مرکز بن چکا ہے، امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں