تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

ملک بھر میں عید الفطر آج منائی جا رہی ہے

ملک بھر میں عیدالفطر آج سادگی سے منائی جا رہی ہے اس موقع پر ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

تفصیلات کےمطابق ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں عید الفطر کی نماز کے اجتماعات منعقد کیے گئے،جس میں ملک کی سلامتی، ترقی، خوشحالی، پی آئی اے طیارہ حادثہ اور کرونا سے جاں بحق افراد کے لیے مغفرت اور بلندی درجات کی دعائیں مانگی گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فیصل مسجد میں سعودی سفیر سمیت دیگر سفرا نے نماز عید ادا کی۔نماز سے قبل سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے عید الفطر کی نمازگورنر ہاؤس کے لان میں ادا کی۔اراکین صوبائی اسمبلی،چیف سی پی ایل سی نے بھی نماز عید ادا کی۔

اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثے کو یاد کرتے ہوئے عید نہایت سادگی سے منائیں،ضرورت مندوں کو اس عید پر یاد رکھیں۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گورنر ہاؤس لاہور میں نماز عید ادا کی۔اس موقع پر چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ اللہ پاکستان سے کرونا جیسی وبا کاجلدخاتمہ کرے،کرونا سے بچاؤ کے لیے عوام احتیاطی تدابیر پرعمل کریں۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ترقی وخوشحالی،دشمنوں کے شر سے محفوظ رکھے۔

مختلف زبانوں میں عید الفطر کا کیا نام ہے؟

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان،چیف سیکرٹری اور دیگر شخصیات نے گورنر ہاؤس پشاور میں نماز عید ادا کی۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے عیدکی نماز وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں ادا کی۔

عید الفطر کی سنتیں جانیں اوراس عید کو یادگاربنائیں

وفاقی وزیر ریلوے نے نماز عید سے قبل والدہ کی قبر پر حاضری دی۔شیخ رشید نے اپنی والدہ کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔انہوں نے لیاقت باغ میں نماز عید ادا کی۔

Comments

- Advertisement -