The news is by your side.

Advertisement

یوم پاکستان پرتوپوں کی سلامی سے دن کاآغاز

اسلام آباد: ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سےمنایا جا ر ہا ہے۔ اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے دن کا آغازہوا۔

تفصیلات کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم پاکستان کے دن کا آغاز 31 توپوں جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں21،21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی اور یکجہتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

یوم پاکستان پرلاہور کےمحفوظ شہید گیریژن میں پاک فوج کی جانب سے 21 توپوں کی سلامی اور پشاور کے کرنل شیرخان اسٹیڈیم میں 21 توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز کیا گیا۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں یوم پاکستان کی روایتی پریڈ ہوگی جہاں مسلح افواج کے دستے مارچ کریں گے اور پاک فضائیہ کے شاہین فضائی مظاہرہ پیش کریں گے۔

صدر مملکت ممنون حسین پاک فوج کے دستوں سے سلامی لیں گے جبکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی تقریب میں موجود ہوں گے۔

سری لنکا کے صدرمتھری پالا سری سینا شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں ہونے والی یوم پاکستان کی تقریب میں خصوصی مہمان ہوں گے۔

اسلام آباد میں پریڈ کے دوران شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ کے اطراف کی سڑکوں کو بھی بند رکھا جائے گا، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے متبادل پلان جاری کردیا گیا ہے۔


یوم پاکستان پر 141 نامور شخصیات کے لیے سول ایوارڈز کا اعلان


ایوان صدر میں شام کو تقسیم اعزازات کی تقریب منعقد ہوگی جہاں صدرممنون حسین مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات کو اعزازات اور تمغے دیں گے۔

واضح رہے کہ رواں سال مجموعی طور پر 141 پاکستانیوں اور غیرملکی شخصیات کو سول اعزازات دیے جائیں گے جن میں کیوبا کے سابق صدر فیڈل کاسترو کو نشان پاکستان جبکہ انسانی حقوق کی علمبردار مرحومہ عاصمہ جہانگیر کو نشان امتیازدیا جائے گا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں