اسلام آباد : وزیر اعظم کے معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا میں سماجی صورتحال سے متعلق پاکستان کی موثر پالیسی کو پذیرائی مل رہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹینٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے سماجی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا، اپنے ٹوئٹ میں عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کرونا وبا میں زندگی، روزگار کے حوالے سے متوازن پالیسی اپنائی۔
Pakistan’s consistent policy of balancing life and livelihood endorsed. While the world seeks to enviously emulate Pakistan, our response stands vindicated. Our nation proves resilient as they adapt to beat back the menace https://t.co/wjW37nyNRJ
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) July 10, 2020
معاون خصوصی اطلاعات کا کہنا تھا کہ کورونا وبا میں سماجی صورتحال سے متعلق پاکستان کی مؤثر پالیسی کو پذیرائی مل رہی ہے۔
عاصم سلیم باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وبا سے نمٹنے کی ملکی پالیسی کی عالمی سطح پر حمایت واضح ثبوت ہے، قوم نے ثابت کیا کہ وہ مہلک وبا کو شکست دینے کیلئے پُرعزم ہے۔