The news is by your side.

Advertisement

‘قوم نے جان لیا الیکشن شفافیت میں کون کس رخ پر کھڑا ہے’

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ قوم نےجان لیاانتخابی نظام میں شفافیت ‏کے معاملےپر کون کس رخ پر کھڑا ہے۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں شبلی فراز نے لکھا کہ اپوزیشن دھاندلی زدہ نظام کی حامی اورشفافیت کی راہ ‏میں دیواربنی عمران خان انتخابی عمل میں شفافیت کیلئےغیرمتزلزل عزم کےساتھ کھڑےہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ اوپن بیلٹ کےمخالف ملک میں کرپٹ نظام کاتسلسل چاہتےہیں، پی ٹی آئی ‏نےنظام میں شفافیت، ملک میں کرپشن کےخاتمےکوتحریک کی شکل دی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اس مقصدکےحصول کی جدوجہدسےپیچھےنہیں ہٹیں گے۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس ‏سےمتعلق رائے آجائےگی، سپریم کورٹ کی جوبھی رائےآئےگی اسےماناجائےگا۔

سینیٹرفیصل جاوید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نےپہلےبھی ہماری رائےکو مسترد کیا، عمران خان ‏نے2013میں 4حلقےکھلنےکیلئےجدوجہدکی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں