عمران خان جمائما کو پاکستان کی سیاست میں لائیں، شیخ رشید jamima
The news is by your side.

Advertisement

عمران خان جمائما کو پاکستان کی سیاست میں لائیں، شیخ رشید

اوکاڑہ: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ساری پاکستانی قوم چاہتی ہے عمران خان جمائما کو پاکستان کی سیاست میں لے کر آئیں۔

اوکاڑہ میں تحریک انصاف کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے تقریر کے دوران کہا کہ ’ساری قوم چاہتی ہے کہ عمران خان اپنی سابقہ اہلیہ جمائما کو بھی پاکستانی سیاست میں لے کر آئیں‘۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ’اگر عمران خان جمائما کو واپس نہ لائے تو خدا کی قسم میں جمائما کو راولپنڈی کے جلسے میں لاکر دکھاؤں گا، اگر پنڈی کے جلسے میں 10 لاکھ سے کم افراد آئے تو سیاست چھوڑ دوں گا‘۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے عمران خان کے حق میں فیصلہ آنے کے بعد شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ’اللہ کے بعد اگر کسی نے عمران خان کی مدد کی تو وہ جمائما ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: کیس جیتنےمیں جمائماکی کاوشیں ہیں،ان کاشکرگزارہوں،شیخ رشید

انہوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین کو دوبارہ جمائما سے شادی کرنے کا مشورہ بھی دیا اور کیس میں فتح کا سہرا عمران خان کی سابق اہلیہ کو دیا تھا۔

ویڈیو دیکھیں

یاد رہے کہ 3 مئی کو مسلم لیگ (ن)  کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے عمران خان کو نااہل قرار دینے کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں عمران خان کے اثاثہ جات کے حوالے سے سوالات اٹھائے گئے تھے اور عدالت نے عمران خان سے منی ٹریل طلب کی تھی۔

اس حوالے سے عدالت نے عمران خان کے لندن فلیٹس کی فروخت اور بنی گالہ میں خریدی گئی اراضی کے دستاویزات طلب کیے جس کی منی ٹریل میں چند دستاویز کم تھیں۔

مزید پڑھیں: نااہلی کیس: جمائما کی بھیجی گئی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع

جمائما نے تمام دستاویزات تلاش کیں اور وہ عمران خان کو ارسال کی، تحریک انصاف کے چیئرمین کے وکیل نے سپریم کورٹ میں تمام دستاویزات جمع کروائیں جس کے بعد عدالت نے انہیں 15 دسمبر کو صادق اور امین قرار دیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں