پیر, مئی 11, 2026
اشتہار

خلائی دنیا میں قدم جمانے کی جانب اہم قدم ، نیشنل ایئرو اسپیس ٹیکنالوجی پارک نے کام شروع کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ملک میں پہلے نیشنل ایئرو اسپیس ٹیکنالوجی پارک نے کام شروع کردیا، پروگرام کے تحت اسپیس ، سائبر اور ایوی ایشن سمیت دیگر شعبوں میں ترقی اور جدت کو فروغ دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ٹیکنالوجی کے جدید دور کا آغازہوگیا ، ملک میں پہلے نیشنل ایئرو اسپیس ٹیکنالوجی پارک نے کام شروع کردیا۔

پروگرام کے تحت اسپیس ، سائبر اور ایوی ایشن سمیت دیگر شعبوں میں ترقی اور جدت کو فروغ دیا جائے گا، اس ادارے کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی مکمل سرپرستی اور معاونت حاصل ہوگی۔

منصوبے سے غیر ملکی سرمایہ کاری اور روزگارکے نئے مواقع پیدا ہوں گے جبکہ نیشنل ایئرواسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک انڈسٹری اور دیگر اداروں کے درمیان روابط قائم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ ہفتے راولپنڈی نور خان ایئربیس میں اس جدید ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کیا تھا

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں