بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

وائرل ویڈیو پر قومی ایئر لائن کا شدید رد عمل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پی آئی اے انتظامیہ نے بعض مفاد پرست حلقوں کی جانب سے وائرل کی گئی ویڈیو پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت خصوصی پروازوں کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو واپس گھروں کو پہنچانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کی جانب سے وائرل ہونے والی ویڈیو پر رد عمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پی آئی اے ریلیف پروازوں پر حکومت اور بین الاقوامی وضح کردہ قوانین پر مکمل عمل درآمد کر رہی ہے، اس وقت خصوصی پروازوں کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو واپس گھروں تک پہنچانا ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے ریلیف پروازوں پر حکومت اور بین الاقوامی وضح کردہ قوانین پر مکمل عمل درآمد کر رہی ہے، پی آئی اے کی پروازیں ہم وطنوں کی شدید مطالبے پر شروع کی گئیں۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ کرایوں کے دگنے ہونے میں کوئی صداقت نہیں کرائے زیادہ ضرور ہیں چونکہ خالی پروازیں چلانے کی وجہ لاگت بہت زیادہ ہے، جہاں پر خالی پرواز کی شرط نہ ہو وہاں پر محدود تعداد میں مسافروں کو لانے کی اجازت ہوتی ہے۔

قومی ایئر لائن انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پی آئی اے قومی فریضہ کے طور پر اپنے فرائض انجام دے رہی ہے، پی آئی اے کا عملہ اپنی اور اپنے کنبے کی صحت کے خدشات کے باوجود قومی خدمت میں فرائض ادا کر رہا ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ اس موقع پر بعض حلقوں کی جانب سے قومی ائیرلائن کی تضحیک افسوسناک ہے، ضرورت کے وقت صرف قومی ایئر لائن قریضہ نبھانے سامنے آتی ہے، پی آئی اے واحد ائیر لائین ہے جو غم میں شریک ہو کر اپنے پیاروں کی میتوں کو تدفین کیلئے بلامعاوضہ وطن واپس لاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پی آئی اے تمام تر احتیاطی تدابیر پر لازمی عمل درآمد کر رہی ہے، روانگی سے قبل تمام طیاروں کو ڈس انفیکٹ کیا جاتا ہے اور تمام عملے اور مسافروں کو حفاظتی اشیاء بھی مہیا کی جاتی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ جس دن ضرورت ختم ہو گئی پی آئی اے خصوصی پروازیں چلانے کا سلسلہ منقطع کردے گا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں