The news is by your side.

Advertisement

کوئٹہ سے دبئی کے درمیان قومی ایئرلائن کی براہ راست پروازیں بحال

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے دبئی کے درمیان قومی ایئرلائن(پی آئی اے) کی براہ راست پروازیں بحال ہوگئیں، ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری نے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کاافتتاح کردیا۔ کوئٹہ سے دبئی ہفتہ وار دو پروازیں ہوں گی۔ پی آئی اے کی دبئی کے لیے پہلی پرواز161مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی۔

قاسم سوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ سے دبئی فلائٹ عوام کو دیرینہ مطالبہ تھا، دبئی کے لیے پروازوں کا آغاز حکومت کے وعدوں کی تکمیل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دبئی پرواز کے لیے بلوچستان کے عوام کو کراچی جان اپڑتا تھا، پی آئی اے نے کورونا کے دوران بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیا، برراہ راست پرواز سے بزنس کمیونٹی کو بہت فائدہ ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب وی آئی پیز کے لیے فلائٹس تاخیر کا شکار نہیں ہوتیں۔

دریں اثنا قومی ایئرلائن کے جنرل مینجر کا کہنا تھا کہ کراچی ژوب اور تربت کے لیے پروازوں کاآغاز کیا، پی آئی اے بلوچستان میں اپنی خدمت جاری رکھے ہوئے ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں