تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

آج 13 اگست 1954 کو پہلی بار قومی ترانہ نشر ہوا

جب قومی ترانے میں جذبہِ حب الوطنی اورملی وحدت  کا جنون شامل ہوتوقومی ترانے کی مدھردھن اورسُرآزادی کے پروانوں کو مدہوش کر نے کے ساتھ لطف اندوزکرنے کا ساماں ہوتے ہیں۔

آج 13 اگست 1954 کا دن پاکستان کی آزادی کے ساتھ ایسا جڑا ہوا ہے جیسے مٹی میں سوندھا پن ،یہ وہ دن اور لمحہ ہےجب ریڈیوپاکستان پر پہلی بار اپنی مخصوص دُھن کے ساتھ بیک وقت 11 گلوکاروں کی آواز میں قومی ترانےکو نشرکیا گیا۔

حفیظ جالندھری کےلکھےگئےقومی ترانےکےلئے سازندے اور اِکتارے کے ساتھ سارنگی اور بانسری کی ایسی سُریلی دھنوں کو شامل کیا گیا کہ آج تک قومی ترانے کے سُرتال پاکستانی قوم کے ہرفرد کے کانوں میں مدہرگھولتی ہیں۔

ترانہ تحریر کرنے کے لئے قومی ترانہ کمیٹی نے معروف شاعر ابوالاثرحفیظ جالندھری کو چنا جنہوں نے 1952 میں قومی ترانہ تحریر کرکے قومی ترانہ کمیٹی کو ارسال کردیا۔

hafeez jalendhry

قومی ترانہ میں استعمال ہونے والے زیادہ تر الفاظ اردو اور فارسی میں یکساں مستعمل ہیں۔

اس قومی ترانے کی دھن مرتب کرنے کے لئے میوزک ڈائریکٹر احمد غلام چھاگلہ کو چنا گیا،جو قومی ترانے کی دھن مرتب کر کے پاکستان کی تاریخ میں امر ہوگئے۔

ahmad chagla

یوم آزادی کی تقریبات میں قومی ترانےاور اس کی دھن کے رس گھولتے سُر اپنی مخصوص دُھن میں جشن آزادی کے تقدس اوراہمیت کو اوربڑھا دیتے ہیں۔

قومی ترانے میں کل 21 موسیقی کے آلات استعمال کئے گئے ہیں اور38 مختلف سُروں کے سنگم سے ترانہ تشکیل دیا گیا ہے اور اس کا دورانیہ کل 80 سیکنڈ ہے۔

قومی ترانے میں کو پہلی بار 11 گلوکاروں نے مل کر گایا تھا جن میں احمد رشدی، شمیم بانو، کوکب جہاں،رشیدہ بیگم، نجم آراء، نسیمہ شاہین، زوار حسین، رشیدہ بیگم ، اختر عباس، غلام دستگیر، انورظہیر اور اختر وصی علی شامل ہیں۔

quami tarana

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں