اتوار, نومبر 3, 2024
اشتہار

سینٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سینٹ اور قومی اسمبلی کے الگ الگ اجلاس آج ہوں گے، قومی اسمبلی کا 13 نکاتی اور سینیٹ کا 50 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت آج شام 4بجے ہوگا ، جس کا 13 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے ،  وقفہ سوالات بھی اجلاس کے ایجنڈا میں شامل ہیں۔

مشیرخزانہ کوویڈ19امتناع اسمگلنگ آرڈیننس اور مالیاتی اداروں کا(محفوظ ٹرانزیکشن) ترمیمی آرڈیننس پیش کریں گے جبکہ ایوان میں پاکستان سنگل ونڈوبل 2020 قانون سازی کے لیے پیش ہوگا۔

- Advertisement -

اجلاس میں چائناپاکستان اکنامک کوریڈور اتھارٹی کے قیام پرقائمہ کمیٹی کی رپورٹ اور سلامتی کونسل 1948میں ترمیم پرقائمہ کمیٹی کی رپورٹ  پیش کی جائےگی جبکہ مشیرپارلیمانی امور الیکشن کمیشن کی پوسٹ الیکشن 2018رپورٹ پیش کریں گے

ٹڈی دل کےحملوں سےمتعلق توجہ دلاؤنوٹس  بھی ایجنڈےکاحصہ ہیں۔

دوسری جانب 2روز کے وقفے کے بعد سینیٹ اجلاس   آج سہ پہر 4بجے ہوگا، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اجلاس کی صدارت کریں گے،   اجلاس کے لیے 50 نکاتی ایجنڈاجاری کردیا گیا ہے، اجلاس میں مختلف بلز، تحاریک اور قراردادیں پیش کی جائیں گی۔

کمپنیز ایکٹ 2017 کاترمیمی اوراسلام آبادپیورفوڈاتھارٹی بل پیش کیا جائے گا، وومین پروٹیکشن رائٹس بل اورپینل کوڈ میں ترمیم کا بل اور انوائرمنٹل پروٹیکشن بل میں مزید ترمیم کابل متعارف کرایاجائےگا۔

سینئر سیٹیزن بل 2019 اورکرمنل لامیں تبدیلی کابل  اور  6 ماہ میں ریلوے حادثات کے حوالے سے تحریک ایجنڈے کاحصہ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں