اسلام آبد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون نے ضابطہ فوجداری قانون میں ترمیم کے بل کی منظوری دے دی، بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی پرعمر قید تک سزا ہوسکے گی۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون کے اجلاس میں ضابطہ فوجداری قانون میں ترمیم کے بل کی منظوری دے دی گئی، اجلاس کے دوران بچوں کو جرم کا ذمہ دار ٹھرانے کی کم سے کم عمر سات سے بڑھا کر دس سال کرنے کی بھی منظوری دی گئی، بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی پر عمر قید تک کی سزا ہوسکتی ہے۔
بچوں کے ساتھ زیادتی کے مرتکب افراد کو بغیر وارنٹ گرفتار کیا جاسکتا ہے اور زیادتی ناقابل ضمانت جرم ہوگی، بچوں کو ورغلاکر ویڈیو یا تصویر بنانے پر سات سال تک قید اور پا نچ لا کھ تک جر مانہ ہوگا۔
بچوں کے ساتھ فحش حرکات پر سات سال تک قید اور پانچ لاکھ رو پے تک جرمانہ ہوگا، بل میں یہ بھی تجویز کیا گیا ہے کہ بچوں کے ساتھ جان بوجھ کر تشدد پر تین سال تک قید اور پچاس ہزار تک جر مانہ ہوگا۔