تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

قومی اسمبلی ہنگامہ آرائی، حکومت اور اپوزیشن اراکین کی اہم ملاقات

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایک روز قبل ہونے والی ہنگامہ آرائی اور آج اراکین کے داخلے پر پابندی کے بعد حکومت اوراپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کا با ضابطہ رابطہ ہوا، جس میں ایوان کے ضابطہ اخلاق تیار کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسپیکر اسد قیصر کی ہدایت پر حکومت کی چار رکنی کمیٹی نے اپوزیشن جماعتوں کے اراکین سے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں وفاقی وزیر، معاون خصوصی، اور 2 اتحادی جماعتوں کے اراکین شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر،علی محمدخان، خالد مگسی، اقبال محمد علی نے اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کی جس میں ایوان کی کارروائی آگے بڑھانے کیلئے ضابطہ اخلاق پر گفتگو اور کمیٹی تشکیل دینے پر زور دیا۔

اپوزیشن رہنماؤں نے حکومتی کمیٹی کی پیش کش کے بعد فوری بات چیت آگے بڑھانے سے گریز کیا اور کمیٹی کے قیام کے لیے فوری نام دینے سے بھی معذرت کی۔ اپوزیشن رہنماؤں نے پارٹی قیادت سے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا ہے۔

مزید پڑھیں: متحدہ اپوزیشن کا اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی اور اپوزیشن جماعتوں کے اراکین کی ملاقات اپوزیشن رہنماؤں  کے چیمبر میں ہوئی۔ جہاں حکومتی وفد نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومت ایوان میں جمہوری رویے کی پاسداری کیلئے فوری اقدامات کی خواہش مند ہے اور پارلیمان کی کارروائی ضابطہ اخلاق کے تحت آگے بڑھانا چاہتی ہے۔

Comments

- Advertisement -