تازہ ترین

اسرائیل سے تعلقات کے معاملے پر کسی ملک کی تقلید نہیں کریں گے، وزیر خارجہ

اسلام آباد: نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا...

الیکشن کمیشن کا ووٹرز لسٹیں غیر منجمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بے نامی اداروں کے مکمل خاتمے کے لیے ایف بی آر کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: خانساموں، چوکیداروں اور مالیوں کے نام پر کمپنی...

افغانستان میں پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث 200 عسکریت پسند گرفتار

کابل : افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے...

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا...

کالعدم جماعت سے معاہدہ، قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: ملک کی موجودہ صورت حال کے باعث حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس پانچ نومبر کو بلائےجانے کا امکان ہے، جہاں قومی اسمبلی کو حکومت،ٹی ایل پی معاہدے پر اعتماد میں لیاجائیگا اس کے علاوہ اجلاس میں اہم قانون سازی بھی ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے بعد قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا بھی اجلاس ہوگا، جس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کرینگے، اجلاس میں ملک میں امن وامان کی صورتحال اور دیگر امور پر غور ہوگا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت ، ٹی ایل پی معاہدہ بھی پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں زیرغور آنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان آج اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے، جس میں وہ کالعدم جماعت سے معاہدے سمیت حکومتی فیصلوں پر جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے۔

اس سلسلے میں و زیراعظم عمران خان نے آج اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو بلالیا ، اتحادی جماعتیں آج کابینہ اجلاس کے بعد وزیراعظم سےملاقات کریں گی، جس میں وزیراعظم کالعدم جماعت سے معاہدے پر مسلم لیگ ق، ایم کیو ایم پاکستان کواعتماد میں لیں گے جبکہ جی ڈی اے،بی اےپی رہنماؤں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم جماعت سے معاہدہ: وزیراعظم کا اتحادی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ

گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کورکمیٹی کا اجلاس ہوا تھا، جس میں کالعدم جماعت سے معاہدے، حکومتی رٹ اوربلدیاتی الیکشن پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

وزیراعظم نےعلما سے ملاقات، معاہدے سے متعلق اعتمادمیں لیا اور حساس معاملوں میں احتیاط سے گفتگو کا مشورہ دیتے ہوئے کالعدم جماعت سے معاہدےسے متعلق غیرضروری بیانات سے روک دیا تھا۔

کورکمیٹی اجلاس میں پی ٹی آئی کومضبوط بنانےپربھی تبادلہ خیال کیا گیا ، وزیراعظم نے کہا ملکی اورسیاسی معاملات پرسب کویک زبان ہوناچاہیے اور ہدایت کی وزرااورپارٹی قیادت فرنٹ فٹ پرنظرآئیں۔

Comments

- Advertisement -