اسلام آباد: قومی اسمبلی میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے متعلق قرارداد جمع کرادی گئی۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے دستخط شدہ قرارداد جمع کرائی گئی، قرارداد وزیراعلیٰ کےپی کی بانی تحریک انصاف سے ملاقات کے حوالے سے جمع کرائی گئی، قرارداد میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں۔
جمع کرائی جانے والی قرار داد کے متن میں کہا گیا کہ اسمبلی ارکان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور بانی کی ملاقات کی حمایت کرتے ہیں۔
پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت جمہوری تقاضہ ہے، ارکان کی جانب سے وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت سے احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا گیا۔
قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا کہ ملاقات آئینی اور جمہوری مشاورت کا حصہ ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے، ارکان اسمبلی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا۔
پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات نہ ہونا جمہوری روایات کے منافی ہے، عوامی مینڈیٹ کے سربراہ سے مشاورت لازمی ہے۔
27 ویں آئینی ترمیم صوبائی خود مختاری پر ڈاکا، کل میری بانی سے ملاقات ہوگی، سہیل آفریدی


