پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

قومی اسمبلی کا اجلاس لگاتار پانچ روز ملتوی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی اسمبلی اراکین کے غیر سنجیدہ رویے کا شکار ہورہی ہے‘ گزشتہ پانچ روز محض کورم پورا نہ ہونے کے باعث اجلاس اپنا ایجنڈا مکمل کیے بغیر ملتوی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا چھیالیسویں سیشن حکومتی ارکان کی عدم دلچسپی کے باعث تعطل کا شکار ہے۔ پارلیمانی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس مسلسل پانچویں روز کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی کرناپڑا۔

قومی خزانے سے کروڑوں روپے کے اخراجات ادا کرنے کے باوجود حکومت اپنے اراکینِ اسمبلی کو اجلاس میں لانے میں ناکام رہی ہے ‘ جس کے باعث معلومات تک رسائی ‘ کا بل اور روہنگیا مسلمانوں پر مظالم جیسے اہم امور پر اب تک بحث شروع نہیں ہو سکی ہے۔

 حکومتی اراکین کی عدم شرکت، متعدد بل التوا کا شکار

ذرائع کا کہنا ہے کہ کورم کی کمی کی بنیادی وجہ وزیراعظم‘ وزیر خارجہ‘ وزیر خزانہ اور سپیکر کا ملک سے باہر ہونا ہے جس کے باعث مسلم لیگ ن ایک سو اٹھاسی اراکین پارلیمنٹ میں سے گنتی کے چند ایک اراکین ہی ایوان کا رخ کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی‘ وزیرخارجہ خواجہ آصف اور دیگر وزرا ء ان دنوں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس اور اس کے ساتھ ہونے والی ذیلی ملاقاتوں کے سلسلے میں نیویارک میں موجود ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں