تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

قومی اسمبلی اجلاس میں حلیم عادل شیخ کا تذکرہ، پی پی پی کا سخت احتجاج

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں بھی حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کی گونج، وفاقی وزیر نے پیپلز پارٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا، اجلاس میں پی ٹی آئی رکن "ڈاکو راج اِن سندھ "کاپلےکارڈ لے آئیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں سندھ کے حالات پر گرما گرم بحث ہوئی، اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری اور جیل میں ہونے والے واقعے پر سندھ حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ سندھ کے ظلم پر قومی اسمبلی بات نہیں کرے گی، حلیم عادل شیخ پر جیل میں تشدد کیا گیا، سانپ چھوڑا گیا، قومی اسمبلی کا ہر رکن اس سلوک پر شرمندہ ہے، یہ معاملہ انسانی حقوق کا ہے جس کا نوٹس لیا جانا چاہیئے۔

پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی سیف الرحمان کا کہنا تھا کہ کیسےحلیم عادل شیخ کے کمرے سانپ چھوڑ دیا گیا؟ سندھ حکومت سے اس کاجواب طلب کیا جائے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس میں اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوئی، جب پی ٹی آئی کی عاصمہ حدید’’ڈاکوراج ان سندھ ‘‘کا پلےکارڈ ایوان میں لے آئیں، جس پر پہلے سے چراغ پا پیپلز پارٹی کے ارکان بھڑک اٹھے اور انہوں نے شدید احتجاج کیا۔

اسی دوران پیپلزپارٹی کے آغا رفیع اللہ نے کورم کی نشاندہی کی، گنتی کرانے پر کورم نہ مکمل نکلا، جس پر قومی اسمبلی کا اجلاس پیر تک ملتوی کردیا گیا۔

Comments

- Advertisement -