site
stats
کھیل

نیشنل ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ پاکستان آرمی نے جیت لی

کراچی : نیشنل ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ پاکستان آرمی نے اپنے نام کرلی، ویمنز ایونٹ واپڈا نے جیت لیا ہے۔ کور کمانڈر کراچی کہتے ہیں کہ ایونٹ کے کامیاب انعقاد سے کراچی میں امن لوٹ آیا ہے۔

نیشنل کوچنگ سینٹر میں ہونے والی ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے سات سو کے قریب کھلاڑیوں نے مردوں اور خواتین کے مقابلوں میں حصہ لیا۔ پاک فوج کے ایتھلیٹس نے مینز ایونٹ شاندار کارکردگی دکھا کر اپنے نام کرلیا۔

واپڈا نے دوسری اور ائیرفورس نےتیسری پوزیشن حاصل کی۔ ویمنز ایونٹ میں واپڈاکی پہلی پوزیشن آئی، میڈلز ٹیبل میں آرمی کی دوسری اور ایچ ای سی تیسرے نمبر پر رہی۔

کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہدبیگ مرزا نے کامیاب ایتھلیٹس میں انعامات تقسیم کیے۔ اختتامی تقریب سے خطاب میں کور کمانڈر کراچی نے کہا کہ شہر قائد کے امن کی بحالی میں سیکورٹی اداروں کیساتھ عوام کا بھی اہم کردار ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top