نیشنل چیلنج فٹبال کپ کا شاندار آغاز کل سے کراچی میں ہورہا ہے، ملک بھر سے 12 ٹیمیں نیشنل چیلنج فٹبال کپ میں شرکت کریں گی۔
تفصیلات کے مطابق 12 فٹبال ٹیمیں پاکستان بھر سے نیشنل چیلنج فٹبال کپ میں حصہ لیں گی، گروپ ’اے‘ میں نیوی، پاکستان ایئرفورس اور مامسنز شامل ہیں جبکہ گروپ ’بی‘ میں دفاعی چیمپئن واپڈا، کےآرایل اور ہزارہ کول کمپنی شامل ہیں۔
گروپ ’سی‘ میں پاکستان آرمی، ریلوے اور انٹرنیشنل سپلائی کمپنی شامل ہیں، گروپ ’ڈی‘ میں ایس اے گارڈنز، پاکا اور نمسو شامل ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی نیشنل مینز فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو فٹبال چیمپئن شپ کو مانیٹر کریں گے۔
آئندہ ماہ ہونیوالی سیف انڈر20 چیمپئن شپ کیلئے کھلاڑیوں کی سلیکشن ہوگی، نیشنل چیلنج فٹبال کپ کا انعقاد 2 سال کے وقفے کے بعد ہونے جارہا ہے۔
علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں


