جمعہ, ستمبر 11, 2026
اشتہار

نیشنل چیمپئنز کپ: پاکستان گولڈ کی فائنل میں رسائی

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان (17 اگست 2026): نیشنل چیمپئنز ون ڈے کپ میں قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی پاکستان گولڈ نے فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا۔

ملتان میں کھیلے جا رہے نیشنل چیمپئنز ون ڈے کپ کے ڈو آر ڈائی میچ میں پاکستان گولڈ نے صائم ایوب کی پاکستان وائٹس کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔

پاکستان وائٹس کی بیٹنگ لائن شاہین الیون کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مکمل 50 اوورز بھی نہ کھیل سکی۔

وائٹس 41.4 اوورز میں صرف 172 رنز ہی بنا سکی۔ محمد نواز 55 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جب کہ کپتان صائم ایوب نے 28 رنز بنائے۔

Image

پاکستان گولڈ کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ مبشر خان اور فیصل اکرم نے دو، دو جب کہ محمد عمران اور رضا اللہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان گولڈ نے 173 رنز کا ہدف صرف 28 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

مڈل آرڈر حیدر علی نے 47 گیندوں پر برق رفتاری سے 69 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ سعد خان 33 اور کامران غلام 30 رنز کے ساتھ دیگر نمایاں بلے باز رہے۔

پاکستان وائٹس کی جانب محمد وسیم نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کپتان صائم ایوب، شاہ نواز دھانی اور علی رضا کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

حیدر علی کو 69 رنز کی طوفانی اور نا قابل شکست اننگ کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

نیشنل چیمپئنز کپ کا فائنل کل پاکستان گولڈ اور پاکستان گرین کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ کا آغاز سہ پہر 3 بجے ہوگا۔

واضح رہے کہ نیشنل چیمپئنز کپ کو اگلے برس ہونے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کی تیاریوں کا سلسلہ قرار دیا جا رہا ہے۔

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں