انصاف کی فراہمی بہتر بنانے کے لئے اسلام آباد میں اہم کانفرنس -
The news is by your side.

Advertisement

انصاف کی فراہمی بہتر بنانے کے لئے اسلام آباد میں اہم کانفرنس

اسلام آباد: پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار صوبائی جسٹس کمیٹیز کی قومی کانفرنس ’’کرمنل جسٹس سسٹم کا ارتقاء‘‘ کے عنوان سے اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

تقریب کی صدارت چیف جسٹس آف پاکستان اورچیئرمین جسٹس اینڈ لاء کمیشن آف پاکستان جسٹس انورظہیر جمالی نے کی جبکہ تقریب میں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان اور جسٹس سیکٹر آرگنائزیشنز کے سربراہان نے شرکت کی۔

کانفرنس کے شرکاء نے انصاف کی فراہمی کے عمل میں حائل رکاوٹوں پرگفتگو کی اور انصاف کی فراہمی کے نظام میں بہتری لانے کے لئے اپنی قیمتی تجاویز پیش کی۔

تقریب کے اختتام پرخطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان نے خطاب کرتےہوئے کہا کہ انصاف کی فراہمی محض عدلیہ کی ہی نہیں بلکہ جسٹس سیکٹر آرگنائزیشن کی بھی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان سے استدعا کی کہ جسٹس سیکٹر آرگنائزیشنوں کے لیے روڈ میپ تشکیل دیا جائے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں