تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

قومی کرکٹرز کے اکیڈمی کوچ ٹیکسی چلانے پر بجور

لاہور: کورونا بحران میں قومی کرکٹ ٹیم کے نامور کھلاڑیوں کے اکیڈمی کوچ ٹیکسی چلانے پر مبجور ہوگئے۔

کورونا لاک ڈاؤن کے دوران لیول ٹو کرکٹ کوچ زندگی کا پہیہ چلانے کے لئے ٹیکسی چلانے لگے، کوچ عمران خٹک ان لوگوں میں شامل ہیں جن کا کورونا نے روزگار چھین لیا۔

عمران خٹک لیول 1 اور لیول 2 کورس کرنے کے بعد ماڈل ٹاون کی ایک اکیڈمی میں کوچنگ کررہے تھے۔ عمران خٹک کا کہنا ہے کہ دس سال سے کوچنگ سے وابستہ ہوں ، اکیڈمی کے علاوہ ایک کمپنی میں کوچنگ کی۔ وہاب ریاض ، سلمان بٹ اور اعزازچیمہ جیسے کرکٹرز کے ساتھ اکیڈمی میں کام کیا۔

عمران خٹک نے کہا کہ زندگی کا نظام اچھا چل رہا تھا مگر کورونا وائرس نے کھیلوں کی سرگرمیاں بند کر دیں، کمپنی کی ٹیم اور اکیڈمی کی سرگرمیاں ختم ہوئیں اور پھر انفرادی کوچنگ کا سلسلہ بھی بند ہو گیا، کچن چلانے کے لِئے اپنی گاڑی کو ٹیکسی میں تبدیل کر لیا۔

عمران خٹک نے مطالبہ کیا ہے کہ پروفیشنل کوچز کے لیئے ایک پالیسی بنائی جائے تاکہ تعلیمی اداروں میں ملازمتیں ملیں، ایس او پیز کی ساتھ کرکٹ کی سرگرمیاں شروع کی جائیں، انگلینڈ میں سرگرمیاں شروع ہو سکتی ہیں تو پاکستان میں کیوں نہیں۔

Comments

- Advertisement -