تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ، پی سی بی کو انگلش بورڈ سے جواب کا انتظار

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) اور انگلش کرکٹ بورڈ(ای سی بی) میں رابطے جاری ہیں، انگلش بورڈ کے جواب کے بعد سلیکشن کمیٹی ٹیم کا انتخاب کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کو قومی ٹیم کی قبل ازوقت انگلینڈ روانگی کے معاملے پر انگلش بورڈ کے جواب کا انتظار ہے۔ قومی کرکٹ بورڈ نے اضافی پریکٹس میچز اور ٹریننگ سیشنز کے لیے درخواست کر رکھی ہے، انگلش بورڈ کے جواب کے بعد سلیکشن کمیٹی ٹیم کا انتخاب کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی نے ٹیم کے انتخاب پر ابتدائی مشاورت مکمل کرلی، انگلش بورڈ میں ٹور کا حتمی شیڈول طے پانے کے بعد ٹیم کا اعلان ہوگا، ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے 25کھلاڑی انگلینڈ روانہ ہوں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ، سلیکشن کمیٹی کب فیصلہ کرے گی؟

ذرائع نے بتایا کہ سینٹرل کنٹریکٹ اور ایمر جنگ کیٹگری کے 21کھلاڑیوں کے علاوہ دیگر آپشنز زیر غور ہیں۔

دورہ انگلینڈ کے لیے فوادعالم، عمران خان سینئر، بلال آصف، محمدموسیٰ، روحیل نذیر، خوش دل شاہ، آصف علی، کاشف بھٹی، محمدحفیظ، شعیب ملک، وہاب ریاض اور محمدعامر کے نام زیرغور ہیں۔

یاد رہے کہ 20 مئی کو اپنے ایک بیان میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ کے حوالے سے کھلاڑیوں کے پاس دستبرداری کا آپشن موجود ہوگا۔

Comments

- Advertisement -