The news is by your side.

Advertisement

قومی کرکٹر حارث رؤف برطانیہ روانہ ہوگئے

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف اسکواڈ میں شامل ہونے کے لیے برطانیہ روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حارث رؤف کے گزشتہ دنوں کرونا کے 2ٹیسٹ کیے گئے جو منفی آئے، وہ اس سے قبل کروناٹیسٹ مثبت آنے پر برطانیہ روانہ نہ ہوسکے تھے۔

حارث رؤف برطانیہ پہنچ کر 14 دن کے لیے قرنطینہ ہوں گے، بولر کا برطانیہ میں دوبارہ کرونا ٹیسٹ ہوگا۔ خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ حارث رؤف کو محدود اووز کی سیریز کے لیے انگلینڈ بلایا گیا ہے۔

حارث رؤف نے ٹیسٹ منفی آنے پر پریکٹس شروع کر دی تھی اور آج وہ انگلینڈ روانہ ہوگئے۔

قومی ٹیم کے 2 فاسٹ بولرز کی کورونا رپورٹ آگئی

خیال رہے کہ کرونا ٹیسٹ منفی آنے پر محمد عامر اور حارث رؤف کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔ محمد عامر نے ڈربی میں قومی اسکواڈ کو جوائن کر لیا ہے اور وہ ٹیم کے ہمراہ پریکٹیس بھی کر رہے ہیں۔

محمد عامر کو کرونا ٹیسٹ منفی آنے پر انگلینڈ روانہ کیا گیا تھا۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں