کراچی (17 اپریل 2026): قومی سائیکلسٹ اور روئنگ کھلاڑی نتالیہ خان 28 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں وہ گردوں کے عارضے میں مبتلا تھیں۔
قومی سطح کے مقابلوں میں شرکت کرنے والی سائیکلسٹ اور روئنگ کی کھلاڑی نتالیہ خان لاہور میں انتقال کر گئیں۔ ان کی عمر صرف 28 برس تھی۔
نتالیہ خان کی موت کی تصدیق پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے کی۔
سید اظہر علی شاہ کے مطابق نتالیہ خان گردوں کے عارضے میں مبتلا تھیں اور لاہور میں سرجری کے بعد صحت یاب نہ ہو سکیں جس کے باعث ان کی حالت مزید بگڑ گئی۔
انہوں نے نتالیہ کے انتقال پر گہرے دکھ کر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے تمام اراکین کو اس افسوسناک خبر پر گہرا دکھ ہے اور وہ مرحومہ کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


