جمعہ, جولائی 17, 2026
اشتہار

قومی اقتصادی کونسل کا اہم ترین اجلاس ، 4194 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ پیش کیے جانے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج ہوگا ، جس میں 4194 ارب روپے کا مجموعی ترقیاتی بجٹ پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج قومی اقتصادی کونسل کا ایک انتہائی اہم اجلاس منعقد ہو رہا ہے، جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اس اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال اور آئندہ مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملک بھر کے لیے مجموعی طور پر 4,194 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ پیش کیے جانے کا قوی امکان ہے، جس میں سے وفاق کا حصہ 1,050 ارب روپے جبکہ صوبوں کے لیے مجموعی طور پر 3,138 ارب روپے مختص کیے جا سکتے ہیں۔

پنجاب کے لیے سب سے زیادہ 1,450 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ تجویز کیا گیا ہے، سندھ کے لیے 816 ارب روپے، خیبرپختونخوا کے لیے 564 ارب روپے اور بلوچستان کے لیے 308 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ پیش ہونے کا امکان ہے۔

اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، صوبائی وزرائے خزانہ اور وزیراعظم آزاد کشمیر بھی شریک ہوں گے، جہاں صوبائی اور وفاقی ترقیاتی منصوبوں کی حتمی منظوری دی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں