تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

نیشنل پارٹی کے رہنما میرحاصل بزنجو انتقال کرگئے

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے رہنما میر حاصل بزنجو انتقال کرگئے، وہ پھیھپڑوں کے کینسر میں مبتلا تھے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ترجمان نیشنل پارٹی جان بلیدی نے میر حاصل بزنجو کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میر حاصل بزنجو پھیھپڑوں کے کینسر میں مبتلا تھے۔

ترجمان جان بلیدی کا کہنا تھا کہ حاصل بزنجو کو طبیعت خرابی پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

ترجمان نیشنل پارٹی کا کہنا ہے کہ حاصل بزنجو کی نماز جنازہ خضدار کے علاقے نال میں ادا کی جائے گی۔

میر حاصل بزنجو کون تھے؟

میر حاصل بزنجو سابق گورنر بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کے صاحبزادے تھے، انہوں نے 70 کی دہائی میں بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سے سیاست کا آغاز کیا۔

میر حاصل بزنجو نے 1988 میں نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور نال سے انتخابات میں حصہ لیا، وہ 1989 میں پاکستان نیشنل پارٹی کی سرگرمیوں میں زیادہ فعال رہے۔

انہوں نے 1990 میں انتخابات میں حصہ لیا اور پہلی مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے، میر حاصل بزنجو 1996 میں پاکستان نیشنل پارٹی کے صدر منتخب ہوئے، 1997 کے انتخابات میں وہ دوسری بار اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔

مشرف دور میں حکومت کے خلاف تقریر کرنے پر حاصل بزنجو کو قید کاٹنا پڑی، 2002 میں حاصل بزنجو کی پارٹی اور بلوچ نیشنل موومنٹ کا الحاق ہوا، وہ پارٹی کے پہلے کنونشن میں جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے۔

میر حاصل بزنجو پارٹی کے دوسرے کنونشن میں سینئر نائب صدر منتخب ہوئے، وہ 2009 میں بلوچستان سے سینیٹر بھی منتخب ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -