جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

افغانستان سے ٹاکرا: قومی کھلاڑی اہم مشن پر

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے شاندار آغاز کے بعد قومی ٹیم کا کل افغانستان سے ٹکرائے گی، اہم میچ سے قبل کھلاڑی نے ‘ ہاتھ کھولنے’ کے لئے نیا طریقہ اپنالیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے جاری تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ افغانستان کے میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کپتان بابر اعظم اور بولنگ کنسلٹنٹ ورنن فلینڈر کے ہمراہ گالف کھیلی۔

محمد حفیظ کے بیٹے روشان حفیظ بھی گالف کھیلنے والے کھلاڑیوں میں شامل تھے۔

بعد ازاں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد حفیظ نے ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ذہنی دباؤ کو کم کرنے کے لیے گالف کھیلتے ہوئے خوشگوار وقت گزارا۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے مسلسل دو میچز جیت چکا ہے، پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت کو دس وکٹوں سے عبرتناک شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے ہرایا۔

قومی کرکٹ ٹیم کل افغانستان کے خلاف اپنا اہم میچ کھیلے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں