تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

2025 تک قومی پیداوار 3.7 ٹریلین ڈالر تک پہنچ جائے گی

ریاض: سعودی عرب میں 2025 تک قومی پیداوار 3.7 ٹریلین ڈالر تک پہنچ جائے گی اور ملکی مصنوعات میں بھی 10 گنا اضافہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں شایع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملکی پیداوار میں بڑا اضافہ ہوگا۔ 2018ء کے آخر میں قومی پیداوار 2.6 ٹریلین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ مستقبل میں شرح نمو کافی حد تک اضافے کی توقع ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ رپورٹ مشرق وسطیٰ سینٹر برائے سیاسی و سٹراٹیجک مشاورت نے شایع کی جس میں ملک میں ہونے والی ممکنہ ترقی اور اقتصادی شعبوں میں حیران کن اضافے کی نوید سنائی گئی ہے۔

وژن 2030 کے تحت سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر اقتصادی ڈھانچہ مکمل کیا جارہا ہے جس کے بعد ریاض حکومت کی معیشت بین الاقوامی سطح پر ابھر کر سامنے آئے گی اور تیل کے ماسوا دیگر شعبوں میں بھی سعودی عرب کا ڈنکا بجے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ توقعات یہ ہیں کہ تیل کے ماسوا دیگر شعبے سعودی عرب کی آمدنی میں بڑی تبدیلی پیدا کریں گے۔ خیال رہے کہ یہ رپورٹ عالمی مالیابی فنڈ، عالمی بینک بین الاقوامی درجے کے مالیاتی اداروں اور انٹرنیشنل کنسلٹینسیوں کے جاری کردہ اعداد و شمار کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں غیرملکی سرمایہ کاروں کی تعداد میں بھی اضافے کی توقع کی جارہی ہے۔ ممکن ہے کہ حصص مارکیٹ چوتھائی ٹریلین ڈالر سے زیادہ کا سرمایہ سعودی عرب لائے گی۔

Comments

- Advertisement -