ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

قومی بچت اسکیموں پر منافع کی نئی شرح کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (9 جون 2026): قومی بچت کی اسکیموں پر منافع کی نئی شرح کا اعلان کر دیا گیا۔

اس حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق بہبود اور پنشن اکاؤنٹ میں شرح منافع میں 1.2 فیصد اضافہ کر دیا گیا جو 12 سے بڑھ 13.2 فیصد ہوگئی۔

اعلامیے کے مطابق قومی بچت کے شریعہ سروا اکاؤنٹ میں منافع کی شرح 0.9 فیصد بڑھا کر 11.88 فیصد کر دی گئی، اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر شرح منافع میں 0.54 فیصد اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد نئی شرح 12.11 فیصد ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان

اعلامیے میں بتایا گیا کہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 0.042 فیصد بڑھا 12.24 فیصد کر دی گئی، اس طرح شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 0.54 فیصد بڑھا 1 لاکھ پر 11770 کر دی گئی۔

قومی بچتوں اسکیموں کی نئے شرح منافع کا اطلاق 10 جون سے ہوگا۔

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں