اتوار, جولائی 12, 2026
اشتہار

آئندہ 10 سال کیلئے تبدیلی ! بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لئے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : حکومت نے بچت اسکیموں پر شرحِ منافع میں رد و بدل کا اعلان کردیا، تبدیلی آئندہ 10سال کیلئے کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل سیونگز نے آئندہ 10 سال کے لیے مختلف بچت اسکیموں کی شرحِ منافع میں تبدیلی کردی ہے۔ نئے منافع کی شرحیں 4 نومبر 2025 سے نافذ العمل ہوں گی۔

ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کے منافع میں 11 بیسک پوائنٹس کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی سالانہ شرحِ منافع 11.3 فیصد مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح بہبود سیونگ، پنشنر بینیفٹ اکاؤنٹ اور شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ کی شرحِ منافع میں 24 بیسک پوائنٹس کی کمی کی گئی ہے۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

ریگولر انکم سرٹیفکیٹ کی پانچ سالہ مدت کے لیے شرحِ منافع 12 بیسک پوائنٹس کم ہو کر 10.92 فیصد ہوگئی ہے، جبکہ اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس اور اکاؤنٹس کی تین سالہ شرحِ منافع 20 بیسک پوائنٹس کمی کے بعد 10.60 فیصد مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح شارٹ ٹرم انویسٹمنٹ اور سیونگ سرٹیفکیٹس پر سالانہ منافع کی شرح 10.44 فیصد مقرر کی گئی ہے۔

تاہم سیونگ اکاؤنٹ کی سالانہ شرحِ منافع 9.50 فیصد اور ثروا اسلامک سیونگ اکاؤنٹ کی شرح 9.92 فیصد پر برقرار رکھی گئی ہے۔

مزید برآں، پریمیم بانڈز پر دو سالہ منافع کی شرح 2.92 فیصد مقرر کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق، شرحِ منافع میں یہ رد و بدل ملکی مالیاتی صورتحال اور حکومتی پالیسی کے مطابق کیا گیا ہے تاکہ سرمایہ کاروں کو متوازن منافع فراہم کیا جا سکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں