تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نورعالم خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد: پبلک اکاؤئنٹس کمیٹی کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے ملک کے موجودہ حالات پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے نور عالم خان نے پشاور پولیس لائنز دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ایوان سے سوال کرڈالا کہ پچیس، تیس سال سے ہم کہہ رہے ہیں کہ دہشت گردی ہورہی ہے، مگر یہ کون کررہا ہے؟

نور عالم خان کا کہنا تھا کہ ملک کےلیےسب سے پہلےخیبرپختونخوا کےلوگ شہادتیں دیتےہیں،کل بڑاسانحہ ہوا آج قومی اسمبلی میں سب گپ شپ میں مصروف ہیں، وزیر دفاع نے پالیسی بیان دیا مگر پیچھے گپ شپ چل رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ’ضربِ عضب جیسے آپریشن کیلئے اتفاق رائے کی ضرورت ہے

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ایسی تقریریں کرنے سے کوئی فائدہ نہیں،یہاں جو بات کرتا ہے وہ نہیں رہتا، روزانہ کےپی کے لوگ شہید ہورہےہیں اوریہاں ارکان کی گپ شپ چل رہی ہے،کیا جب پنجاب یا لاہور میں کوئی واقعہ ہوگا تب یہ ممبران اسمبلی سنجیدہ ہونگے؟

چیئرمین پبلک اکاؤئنٹس کمیٹی کا کہنا تھا کہ ریڈ زون میں افغانی آزادانہ گھوم رہےہیں جبکہ پاکستانیوں سےپوچھاجاتا ہے، بتایا جائے حکومت اب ہمارے ساتھ کیا کرنا چاہتی ہے؟۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ کل دھماکے کے بعد میں پشاور پہنچا تو مجھے بھی روک کر شناختی کارڈ طلب کیا گیا حالانکہ میں سرکاری گاڑی میں تھا۔

اسپیکر قومی اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شکوہ ہے کہ آپ کی پالیسیوں سے پختون مرتے ہیں،پختون کلچرخوبصورت اور پرامن ہے مگر ایک مذموم مقصد کے تحت اسے ختم کردیا گیا، حکومت ہوش کے ناخن لیں اور پختونوں کی کردار کشی بند کرے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کے دوران نور عالم خان نے موجودہ ملکی حالات میں فوری طور پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ایوان میں آکر پالیسی بیان دیں۔

Comments

- Advertisement -