تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، کشمیر اور ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی کی شدید مذمت

اسلام آباد: وزیراعظم کی زیرصدارت پانچ گھنٹے تک جاری رہنے والا قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا. اجلاس میں بھارتی اشتعال انگیزی کی سخت مذمت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں جاری قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی اور اہم وفاقی وزرا نے شرکت کی۔

پانچ گھنٹے تک جاری رہنے والے اس طویل اجلاس میں  بھارت کی ورکنگ باؤنڈری اور ایل اوسی کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے مظالم کی شدید مذمت کی گئی۔

اس اجلاس میں ملک کو اندرونی و بیرونی سیکیورٹی چیلنجزکا بھی جائزہ لیا گیا، ساتھ ملک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات پربھی غورکیا گیا۔

اجلاس کے شرکا نے مشترکہ فیصلہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو عالمی سطح پراجاگر کیا جائے، بھارت کی مسلسل خلاف ورزیوں سےاقوام عالم کو آگاہ کیا جائے۔

اجلاس میں ملک کی داخلی صورتحال پربھی اجلاس کےشرکا کو بریفنگ دی گئی، اجلاس میں مغربی سرحدوں پرسیکیورٹی صورتحال کابھی جائزہ لیا گیا، اس موقع پر وزیراعظم نےاوآئی سی اجلاس کےحوالےسےشرکا کو اعتماد میں لیا۔

وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا


واضح رہے کہ گزشتہ روز لائن آف کنٹرول پر مسلسل بھارتی جارحیت کے خلاف بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا تھا، اس سلسلے میں پاکستان کی طرف سے ہونے والے سفارتی اقدامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اسی ہفتے 14 مئی کو نواز شریف کے ممبئی حملوں پر بیان کے بعد وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا، جس میں نوازشریف کابیان متفقہ طور پر مسترد کردیا گیا تھا اور نوازشریف کے بیان کو غلط اور گمراہ کن قرار دیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -