site
stats
عالمی خبریں

ایدھی انسانوں کی خدمت کے عظیم رضاکارتھے ، امریکہ

واشنگٹن: عبدالستار ایدھی کی وفات پر وائٹ ہاؤس کے نیشنل سیکورٹی کونسل کے دفتر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایدھی انسانوں کی خدمت کے عظیم رضاکارتھے، ایدھی کی وفات سے لوگ انسانیت کے ہیرو سے محروم ہوگئے ہیں۔

واشنگٹن میں این ایس سی کے ترجمان نیڈ پرائس کے جاری کردہ اعلامیہ میں ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایدھی انسانوں کی خدمت کرنے والے عظیم رضا کاروں میں سے ایک تھے۔

انکا کہنا تھا کہ ایدھی اور ان کی اہلیہ بلقیس ایدھی نے ساٹھ سال پہلے سوشل سروسز کا آغاز کیا جبکہ ایدھی ایمبولینس سروس دنیا کی سب سے بڑی ایمبولنس سروس ہے۔

ترجمان کے مطابق ایدھی نے اپنی تمام زندگی لوگوں کی خدمت میں گزاری ، ایدھی نے لوگوں کی مذہب، نسل، رتبہ اور قومیت کی پرواہ کئے بغیر خدمت کی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top