بدھ, اگست 19, 2026
اشتہار

بھارت میں شوٹنگ کا قومی کوچ زیادتی کے الزام میں گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

فرید آباد: بھارت میں شوٹنگ کوچ انکوش بھردواج کو زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شوٹنگ کے قومی کوچ انکوش بھردواج پر نیشنل شوٹر نے زیادتی کا الزام عائد کیا ہے، خاتون نے بتایا کہ کوچ نے فرید آباد کے ہوٹل میں اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

خاتون شوٹر نے دہلی میں ہونے والے شوٹنگ ایونٹ کے لیے پرفارمنس کے جائزے کے دوران کوچ پر مبینہ ریپ کا الزام عائد کیا۔

خاتون شوٹر کے ریپ کے الزام کے بعد ہریانہ پولیس نے کوچ کو حراست میں لے لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ متاثرہ شوٹر کی فیملی کی تفصیلی شکایت کے بعد پولیس نے کارروائی کی، پولیس نے ایف آئی آر کاٹنے کے بعد ضروری کارروائی بھی شروع کردی ہے اور اس حوالے سے بیانات لئے جارہے ہیں۔

فرید آباد پولیس نے ہوٹل سے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی طلب کرلی ہے۔

ٹنڈولکر کے بیٹے کی شادی کی تیاریوں کا آغاز، تاریخ سامنے آگئی

بھارتی میڈیا کے مطابق شوٹنگ کوچ انکوش بھردواج کو معطل کر کے ایسوسی ایشن نے بھی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں