The news is by your side.

Advertisement

ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، آصف علی و خوشدل شاہ کی ٹیم میں واپسی

لاہور : آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان ہوگیا، یہی ٹیم نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں بھی شرکت کرے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےلیے قومی اسکواڈ کا اعلان ہوگیا، ٹی 20 اسکواڈ کی کپتانی بابر اعظم کریں گے جب کہ شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔

پندرہ رکنی اسکواڈ میں پانچ بیٹسمین، دو وکٹ کیپرز، چار آل راؤنڈر اور چار بولرز شامل ہوں گے اور یہی ٹیم نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں بھی شرکت کرے گی۔

قومی اسکواڈ کی کپتانی کا سہرا بابر اعظم کے سر ہوگا جب کہ نائب کپتان کی ذمہ داری شاداب خان سنبھالیں گے۔

آصف علی اور خوشدل شاہ کی قومی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے ان کے علاوہ اسکواڈ میں اعظم خان، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر ، شاہین شاہ آفریدی اور صہیب مقصود شامل ہوں گے۔

ریزرو کھلاڑیوں میں فخر زمان، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہوں گے۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم خان کی پریس کانفرنس

اس حوالے سے پی سی بی کے چیف سلیکٹر وسیم خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فخر زمان، وہاب ریاض، شعیب ملک، شرجیل خان، سرفراز احمد، حیدر علی جگہ نہیں بناسکے جب کہ اعظم خان کو بیک اپ وکٹ کیپر ہوں گے۔

وسیم خان نے کہا کہ اسکواڈ میں تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں اس کے باوجود کھلاڑیوں کو کس طریقے سے استعمال کرنا ہے اسٹریٹیجی بنائی لی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا جو کام ہے وہ میں کررہا ہوں جب مجھے اس کام سے منع کیا جائے گا تو نہیں کروں گا۔

چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ سہیب مقصود ٹاپ آرڈر میں فائر پاور بڑھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی صہیب مقصود کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔

محمد وسیم کا کہنا تھا کہ ہوم سیریز میں مختلف کمبینیشن کے ٹرائل نظر آئیں گے، کھلاڑیوں کو کس طریقے سے استعمال کرنا ہے اسٹریٹجی بنالی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں