پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

پی ایس ایل3: نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تزئین و آرائش جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان سپر لیگ 2018 کے شہر قائد میں ہونے والے میچز کے پیشِ نظر نیشنل اسٹیڈیم آف پاکستان کی تزئین و آرائیش کا کام تیزی سے جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کی مرمت و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے اور اس سلسلے میں قلیل المدت منصوبوں کے بجائے طویل المدت مرمتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق جنرل انکلوژر کی آرائش اور اس کی چھت کی مرمت کا کام جاری ہے جبکہ سیورج کے نظام میں بہتری کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے‘ خیال رہے کہ پی ایس ایل 3 محض کچھ مہینے ہی دور رہ گیا ہے۔

اسٹیڈیم کی تعمیر نو کے لیے چھت کو اکھاڑد یا گیا ہے اور اسے دوبارہ تعمیر کیا جارہا ہے جبکہ شائقینِ کرکٹ کے بیٹھنےکے لیے جنرل انکلوژر کی بھی مرمت و آرائش کی جارہی ہے جبکہ ٹوٹی ہوئی سیٹوں کی بھی جلد مرمت کی جائے گی۔

وی آئی پی باکس کے لیے الگ سے لفٹ نصب کی جائیں گی ‘ جس کے لیے کھدائی شروع ہوچکی ہے۔ واش رومز کے لیے نئی پائپ لائن اور سیوریج نظام کو بھی ازسرنو تعمیر کیا جارہا ہے۔

 نیشنل اسٹیڈیم کا اسکور بورڈ تزئین و آرائش کا منتظر*

اس کے علاوہ پارکنگ کی جگہ میں ایک اور اسٹڈیم کی تعمیر کے منصوبے پر بھی غور کیا جارہا ہے تاکہ بیک وقت دو میچز ایک ساتھ منعقد کرا کر کرکٹ کی سرگرمیوں کو مزید فروغ دیا جاسکے۔

پی سی بی کے چیئر مین نجم سیٹھی نے بھی اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ کراچی کا اسٹیڈیم انتہائی خستہ حالت میں ہے‘ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ آپ جانتے ہیں کہ اس کا ذمہ دار کون ہے۔ نجم سیٹھی نے اعلان کیا تھا کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ نیشنل اسٹیڈیم کو تمام تر جدید سہولیات سے آراستہ کرکے اسے اس قابل بنائیں کہ وہ پی ایس ایل تھری اور اس کے بعد عالمی کرکٹ کی کراچی میں واپسی کو خوش آمدید کہہ سکے۔

گزشتہ دنوں آئی سی سی کے لیے کام کرنے والی عالمی سیکیورٹی کنسلٹینسی کمپنی کے نمائندے ریگ ڈکاسن نے اسٹیڈیم کا دورہ کیا تھا اور اس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا تھا۔

واضح رہے سال دوہزار نو میں آخری مرتبہ بین الاقوامی کرکٹ میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا تھا، دونوں ٹیموں کے مابین ٹیسٹ سیریز کا پہلے میچ ڈرا رہا جبکہ ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکا کو کامیابی ملی تھی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں