اسلام آباد : کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشانِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایوانِ صدر میں کمانڈرنیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل عامررضا کو اعلیٰ ترین فوجی اعزاز دینے کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کو اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشانِ امتیاز (ملٹری) سے عطا کیا۔
تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور تمام سروسز چیفس (فوجی سربراہان) موجود تھے جبکہ وفاقی وزرا، اعلٰی عسکری حکام اور دیگر اہم شخصیت نے بھی شرکت کی۔
یہ اعزاز جنرل سید عامر رضا کو ان کی شاندار، مثال اور پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔
خیال رہے چند ہفتے قبل جنرل سید عامر رضا نے ملک کے پہلے کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی تھی۔
اس موقع پر جنرل ہیڈکوارٹرز میں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جبکہ انہوں نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اس سے قبل 24 جولائی کو وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل سید عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیتے ہوئے کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کیا تھا۔


