The news is by your side.

Advertisement

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کیلیے ٹکٹوں کی فروخت شروع

قومی ستاروں سے سجی نیشنل ٹی ٹونٹی کی کہکشاں کے لیے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگی۔دومرحلوں پر مشتمل ٹورنامنٹ 23 ستمبر سے 13 اکتوبر تک بالترتیب راولپنڈی اور لاہور میں کھیلا جائے گا۔

کرکٹ تماشائی پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور کے اسٹینڈز سے سنسنی خیز میچز دیکھنے کے لیے آج رات آٹھ بجے سے بک می ڈاٹ پی کے پر ٹکٹ بک کرواسکتے ہیں۔

23 ستمبر سے 3 اکتوبر تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جانے والے 18 میچز کے لیے سہیل تنویر، شعیب اختر، یاسر عرفات اور میراں بخش اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 200 روپے جبکہ عمران خان (فیملی انکلوژر)، جاوید میانداد، جاوید اختراور اظہر محمود اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 300 روپے مقرر کی گئی ہے۔

6سے 13 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے15 میچز کے لیے انضمام الحق، سعید احمد، نذر، قائد، امتیاز احمد، ظہیر عباس، حنیف محمداور ماجد خان اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 50 روپے جبکہ عبدالقادر اور سرفراز احمد اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 100 روپے ، جاوید میانداد، عبدالحفیظ کاردار، راجاز (فیملی انکلوژر) اور سعید انور اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 200 روپے اور عمران خان، فضل محمود، وسیم اکرم اور وقار یونس اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 300 روپے مقرر کی گئی ہے۔

این سی او سی کے فیصلے کے مطابق 25 فیصدتماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی تاہم فینز سے درخواست ہے کہ وہ کوویڈ 19 سے متعلق پی سی بی اور حکومت کی ہدایات پر مکمل عمل کریں۔تمام تماشائیوں کے لیے اپنے ویکسین سرٹیفیکٹ ہمراہ لانا ضروری ہوگا۔

پاکستان بھر میں ٹکٹ ایم اینڈ پی سیلز دفاتر سے فون پر یا آن لائن خریدے جا سکتے ہیں۔ اس حوالے سے (0313-7786888) رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ آن لائن ٹکٹ خریدنے کے لیے اس ویب سائٹ ایڈریس پر رابطہ کریں: www.Bookme.pk

Comments

یہ بھی پڑھیں