ملتان: نیشنل ٹی 20 کپ کے پہلے میچ میں ناردرن نے خیبرپختونخوا کو باآسانی 79 رنز سے شکست دے دی، حیدر علی کو 90 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی 20 کپ کے پہلے میچ میں ناردرن نے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں کے پی کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بناسکی۔
خیبرپختونخوا کی جانب سے فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک سمیت کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔
فخر زمان صرف 5 رنز بنا کر محمد نواز کا نشانہ بنے، صاحبزادہ فرحان کی 62 رنز کی اننگز کی ٹیم کے کام نہ آسکی، محمد رضوان 17، محمد حفیظ 6 رنز پر شاداب خان کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
Northern 242-3, 20 overs (H Ali 90, Z Malik 77)
KP 163-9, 20 overs (S Farhan 62)
RESULT – Northern won by 79 runs
Player of the Match – Haider Ali #NORvKP #NationalT20Cup
Next Match – Central Punjab v Southern Punjab (7.30pm)
Scorecard ▶️https://t.co/rhQbTmF64I
— Pakistan Cricket Live (@TheRealPCB_Live) September 30, 2020
تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک 20 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر موسیٰ خان کو کیچ دے بیٹھے۔
ناردرن کی جانب سے موسیٰ خان نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، سہیل تنویر اور محمد نواز نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، شاداب خان ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
اس سے قبل ناردرن کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا، اوپنر حیدر علی ملک نے 180 رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔
48 balls
7 4s
5 6s
90 runsWell played @iamhaideraly!
#NationalT20Cup | #HarHaalMainCricket | #NORvKP pic.twitter.com/saKlPUfOcG
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 30, 2020
حیدر علی نے 51 گیندوں پر 90 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ذیشان ملک 47 گیندوں پر 77 رنز بنا کر نمایاں رہے، آصف علی نے 23 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، علی عمران نے 21 رنز بنائے۔
کے پی کی جانب سے فاسٹ بولر جنید خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔