ملتان میں جاری نیشنل ٹی 20 کپ میں سندھ کے نوجوان فاسٹ بولر آصف محمود نے دھوم مچادی۔
گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں سندھ بے خیبرپختونخوا کی جانب سے دیا جانے والا 148 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کرلیا۔
میچ میں سندھ کے نوجوان فاسٹ بولر آصف محمود نے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔
26 سالہ آصف محمود نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں خیبر پختونخوا کے خلاف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔
☄️ Hat-trick with the ball
🙌 Match-winning cameo of 28 not outAsif Mahmood is the player of the match for his all-round performance 🏆#KPvSINDH | #NationalT20 | #GharWaliBaat pic.twitter.com/ejA9CniUeo
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 13, 2022
انہوں نے مسلسل تین گیندوں پر نیاز خان، سرور آفریدی اور عمران خان سینیئر کی وکٹیں حاصل کیں۔
آصف محمود نے خیبر پختونخوا کے خلاف 3 اوورز میں 28 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
☝️ Niaz Khan
☝️ Mohammad Sarwar Afridi
☝️ Mohammad ImranT20 hat-trick for Asif Mahmood 🎩#KPvSINDH | #NationalT20 | #GharWaliBaat pic.twitter.com/V7NnZ0jICa
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 13, 2022
واضح رہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2022 میں کسی بھی بولر کی پہلی ہیٹ ٹرک ہے۔


