تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

مثبت تنقید سے مزید بہتر ہونے کا موقع ملتا ہے،بولنگ کوچ کرکٹ ٹیم

لاہور: قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ سیریز میں جنوبی افریقا جیسی ٹیم کو شکست دینا بڑی کامیابی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کا سہرا تمام لڑکوں کو جاتا ہے، جنہوں نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے سیریز کو اپنے نام کیا۔

وقاریونس نے راولپنڈی ٹیسٹ میں فاسٹ بولر حسن علی کی شاندار بولنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حسن علی نے جس طرح فٹ ہوکر بولنگ کی وہ قابل تعریف ہے، واضح رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں حسن علی نے میچ میں دس وکٹیں حاصل کی تھی۔

قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ہمارا فوکس ٹیسٹ سے ہٹ کر ٹی ٹوئنٹی سیریز پر ہے، وقاریونس نے ٹیم پر کی جانے والی تنقید کو درست قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ غلطیوں پر تنقید ہونا ضروری ہے لیکن غیر ضروری تنقید نہیں ہونی چاہیے، مثبت تنقید سے ہمیں مزید بہتر ہونے کا موقع ملتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کے خلاف جیت کیوں ضروری تھی؟ ہیڈ کوچ نے بتادیا

گذشتہ روز مصباح الحق کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریز بہت اہمیت کی حامل تھی، دورہ نیوزی لینڈ کے بعد لوگ ناراض تھے، نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم کی کارکردگی خراب رہی ، اس لئے یہ جیت ضروری تھی، پوری ٹیم نے مشکل حالات میں کم بیک کیا، جنوبی افریقہ سے سیریز جیتنے کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے راولپنڈی ٹیسٹ میں مہمان ٹیم جنوبی افریقا کو 95 رنز سے شکست دیتے ہوئے دو میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا، اس کے ساتھ ہی پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف سولہ سال بعد ٹیسٹ سیریز جیت کر تاریخ رقم کی۔

Comments

- Advertisement -