اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

قومی ٹیم کے ہیڈکوچ کی کھلاڑیوں سے الگ الگ ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

وائٹ بال کے ٹاپ پرفارمرز کھلاڑیوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کرنا شروع کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پہلے روز سات کھلاڑیوں نے این سی اے میں رپورٹ کر دی جس میں بابر اعظم، عثمان خان، سعود شکیل، شاہد عزیز، عباس آفریدی، سلمان مرزا اور میرحمزہ شامل ہیں۔

ہیڈ کوچ مائیک  ہیسن نے ہر کھلاڑی سے الگ الگ ملاقات کی اور گزشتہ پرفارمنس اور دیگر سوالات پر کھلاڑیوں سے بات کی۔

رپورٹ کرنے والے کھلاڑیوں کا ایل سی سی اے گراؤنڈ میں پرفارمنس ٹیسٹ جاری ہے جب کہ کل اور پرسوں بھی دو گروپس این سی اے میں رپورٹ کریں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں