تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

قومی ووٹرز ڈے: چیف الیکشن کمشنر سمیت سیاسی رہنماؤں کے پیغامات

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے قومی ووٹرز ڈے پر اپنے پیغام میں کہا کہ ووٹر ڈے منانے کا مقصد ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن ہیڈ آفس میں نیشنل ووٹرز ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں الیکشن کمیشن کی ٹیلی ہیلپ لائن کا افتتاح بھی کیا گیا۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ ملک میں ووٹرز کی تعداد 115 ملین تک پہنچ چکی ہے، الیکشن کمیشن ہر سال سات دسمبر کو قومی ووٹرز ڈے مناتا ہے، یہ دن منانے کا مقصد عوام کو جمہوری اور قومی ذمےداری سے روشناس کرانا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہم آزاد، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے لیے کوشاں ہیں، اس موقع پر انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کا ہر شہری باالخصوص خواجہ سرا، معذور افراد شناختی کارڈ بنوا کر ووٹ کا اندراج یقینی بنائیں۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی قومی ووٹرز ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ جمہوری نظام کی مضبوطی میں ووٹ بنیادی اہمیت کاحامل ہے، جمہوری نظام میں رائے دہندگان کی اہمیت اپنی جگہ مسلمہ ہے، عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے اقتدار کا فیصلہ کرتے ہیں، ووٹ کی طاقت عوام کو قیادت چننےکاحق دیتی ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی سطح پر ووٹ سے متعلق آگاہی مہم قابل تحسین ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ووٹرز ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے ہر شہری کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا حق حاصل ہے، آئین پاکستان حق رائے دہی سےجمہوری قوتیں مضبوط کرنے کا اختیار دیتاہے، ووٹ کے زریعے عوام کو اپنی مرضی کی قیادت کا انتخاب کرنے کا موقع ملتا ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان میں چوالیس فیصد ووٹرز کے عمریں پینتیس سال تک ہیں جو انتخابی عمل پر اثرات ڈال سکتے ہیں، انتخابی عمل میں خواتین کا کردار اہم ہے اور وہ اپنے حقوق کا تحفظ کر سکتی ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت عام آدمی کو ملکی معاملات میں اپنا حصہ ڈالنے کا موقع فراہم کرتی ہے، ووٹرز جمہوری استحکام پیدا کر کے ملک کو ایک ترقی یافتہ ملک بناسکتے ہیں کیونکہ جمہوریت میں عوام کو مرضی کی قیادت منتخب کرنے کا اختیار حاصل ہے، جمہوریت کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے ووٹر کےفیصلےکو اہمیت دینی ہوگی۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے بھی ووٹرز ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ووٹ کی طاقت عوام کو مخلص قیادت چننے کا حق دیتی ہے،ہم ووٹر کے ذریعے ملک کو ایک روشن مستقبل دے سکتے ہیں،میڈیا عوام میں ووٹ کی اہمیت اجاگر کرنے میں کردار ادا کرے۔

قومی ووٹرز ڈے منانے کا مقصد یہ ہے کہ قوم کو ووٹ کی اہمیت سے آگاہ کیا جا سکے اور قوم کی کثیر تعداد جن کے ووٹ کا اندراج نہیں ہوا، ان کے ووٹ کے اندراج اور جمہوری عمل میں ان کی شرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس کے علاوہ عوام الناس میں ووٹ کی اہمیت اور اس قومی فریضے کی احسن طریقے سے ادائیگی کی اہمیت کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -